Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
غزہ میں قیامِ امن کیلئے اسرائیلی فورسز کو باہر نکالنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

غزہ میں قیامِ امن کیلئے اسرائیلی فورسز کو باہر نکالنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ غزہ میں قیامِ امن کیلئے اسرائیلی فورسز کو باہر نکالنا ہوگا۔وفاقی دارالحکومت میں اسلامی جمعیت طلبا کے زیر اہتمام انٹرنیشنل لیڈرشپ سمٹ 2025 سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ تمام غیر ملکی مہمانوں کوخوش آمدید کہتا ہوں، آپ امت مسلمہ کا مستقبل ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ آپ کا تعلق جنریشن زی سے ہے جس نے اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کیا، وری دنیا ایک بحران کا شکار ہے، دنیا بھر کو لوگ دیکھ رہے ہیں کہ انہیں انصاف کیسے ملے گا، پوری دنیا میں چند فیصد لوگوں نے پوری دنیا کی آبادی کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ابھی کچھ دن پہلے ہمارے اجتماع عام میں دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے نمائندوں نے شرکت کی، اقوام متحدہ صرف بڑی طاقتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے، دنیا کے معاملات چند طاقتوں کے مفادات کے لیے چل رہے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ غزہ میں امن کی بحالی کےلیےاسرائیلی فورسز کو باہرنکالنا ہوگا، فلسطین میں ظلم ہو رہا ہے، پوری دُنیا کو حماس کی سپورٹ کرنی چاہیے، یہودیوں نے فلسطینیوں کی زمین پر قبضے کیے ہوئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ حماس کی سپورٹ جائز ہے ، پاکستان اور دیگر ممالک سے اپیل ہے کہ انٹرنیشنل فورس کا حصہ نہ بنیں، فلسطین کا مسئلہ خود اُنہی طاقتوں نے پیدا کیا ہوا ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ کو کھنڈر بنا دیا، اسرائیل بار بار عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کررہا ہے، غزہ میں امن کی بحالی کے لیے اسرائیلی فورسز کو باہر نکالنا ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *