Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
یہ ابتدا، انتہا اور قیامت باقی، 9 مئی کے شواہد اور گواہی کا انتظار کریں: فیصل واوڈا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

یہ ابتدا، انتہا اور قیامت باقی، 9 مئی کے شواہد اور گواہی کا انتظار کریں: فیصل واوڈا

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ یہ ابھی ابتدا ہے، آگے انتہا اور قیامت باقی ہے، 9 مئی کے شواہد اور گواہی کا انتظار کریں۔ایکس سابق ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اللہ رحم کرے! جیسے کہا تھا دسمبر کا مہینہ ہے اور سب کچھ دیوار پر لکھا ہے، کان سے بہرے اور آنکھ سے اندھے جان بوجھ کر پھر بھی نہیں مانے۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ ابھی ابتدا ہے، آگے انتہا اور قیامت باقی ہے، میں کئی سال سے روکتا رہ گیا لیکن میری نہیں سنی اور اُسے وہیں پہنچا دیا اور آگے بھی پہنچائیں گے جہاں سے قانونی اور دنیاوی طور پر واپسی ممکن نہیں۔فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اُس کا تکبر اور زُعم جس کی وجہ سے وہ بھی نہیں رُکا اور جن کے بَل بوتے پر تھا سب مزید چکنا چور ہونے جا رہا ہے، اب بے غیرت بے حیاء اور بے شرم کون؟انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ تم سب 9 مئی والے جنہوں نے 10 سیکنڈ کی ڈرامے بازی والی ویڈیوز بنائیں اور اس کو آگ میں دھکیل دیا، ابھی دلدل باقی ہے، 9 مئی کے شواہد اور گواہی کا انتظار کریں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *