Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی آئی اے کی نجکاری: فوجی فرٹیلائزر عارف حبیب کنسورشیم میں شامل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی آئی اے کی نجکاری: فوجی فرٹیلائزر عارف حبیب کنسورشیم میں شامل

لاہور: قومی ایئر لائن کی نجکاری کے معاملے پر فوجی فرٹیلائزر کمپنی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل ہوگئی۔اس سلسلے میں جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ پارٹنرشپ ایئرلائن کی مالی مدد اور کارپوریٹ مہارت کا حصہ ہوگی۔اعلامیے کے مطابق کنسورشیم نے 135 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی سے قومی ایئرلائن کے 75 فیصد حصص حاصل کیے ہیں، فوجی فرٹیلائزر عارف حبیب کنسورشیم کے ساتھ انتظامی ڈھانچے کا حصہ ہوگی۔اعلامیے کے مطابق زمینی آپریشنز اپ گریڈیشن پر پہلے سال 125 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کی نجکاری میں عارف حبیب کنسورشیم نے سب سے زیادہ 135 ارب کی بولی لگا کر قومی ایئرلائن کے 75 فیصد حصص خریدے جب کہ دوسرے نمبر پر لکی کنسورشیم نے 134 ارب کی بولی لگائی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *