Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چوہدری شجاعت حسین سے حافظ طاہر اشرفی کی ملاقات، خیریت دریافت کی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چوہدری شجاعت حسین سے حافظ طاہر اشرفی کی ملاقات، خیریت دریافت کی

لاہور: صدر پاکستان مسلم لیگ و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے چئیرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین بھی ملاقات میں موجود تھے، حافظ طاہر محمود اشرفی نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی ملک اور قوم کے لئے لازوال خدمات ہیں، چوہدری شجاعت حسین اور ان کے خاندان نے ختم نبوتؐ اور دین کیلئے بہت کام کیا ہے، کوئی دینی کام ان کے خاندان کے بغیر نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ جب چوہدری سالک حسین کے پاس مذہبی امور کی وزارت تھی تو حج کے بہترین اور شفاف انتظامات تھے، حج کے فریضہ کی ادائیگی کیلئے کسی کو ایک روپے کی رشوت بھی نہیں دینا پڑی۔طاہر اشرفی نے کہا کہ چوہدری سالک حسین اور چودھری شافع حسین عوام کی بھر پور خدمت کر رہے ہیں۔اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی بھرپور حفاظت کررہی ہیں، بہادر افواج نے مئی کی جنگ میں بھارت کو ایسا سبق سکھایا جسے وہ کبھی نہیں بھول سکتا۔شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردوں کیخلاف بھی برسر پیکار ہے، ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے امن کا قیام ناگزیر ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *