کراچی:عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔ ادھرڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ہے ۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 20 ڈالر کے اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2 ہزار روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 72 ہزار 862 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار714 روپے کے بھاری اضافے سے 4 لاکھ 5 ہزار402 روپے ہوگئی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 500 روپے کے اضافے سے 7 ہزار 705 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 1 پیسے کی کمی سے 280.20 روپے پر بند ہوا۔
ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار، سونا 2 ہزار روپے مزید مہنگا تولہ سونا پہلی بار 4 لاکھ 72 ہزار 862، دس گرام 4 لاکھ 5 ہزار 402 پر جاپہنچا

Leave a Reply