Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اپٹما کا بجلی اورگیس کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ ٹیکسٹائل مصنوعات عالمی منڈی میں زیادہ بہتر مقابلہ کرسکیں گی،وائس چیئرمین – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اپٹما کا بجلی اورگیس کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ ٹیکسٹائل مصنوعات عالمی منڈی میں زیادہ بہتر مقابلہ کرسکیں گی،وائس چیئرمین

لاہو:آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اگر گیس اور بجلی کی قیمتیں کم کر دی جائیں تو پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات عالمی منڈی میں زیادہ مقابلہ کر سکتی ہیں۔ اس وقت زیادہ توانائی قیمتوں اور بھاری ٹیکسوں کی وجہ سے برآمدات متاثر ہو رہی ہیں۔ اپٹما کے وائس چیئرمین را عبدالباسط نے ویلتھ پاکستان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کی غیر یقینی فراہمی اور مہنگی بجلی و گیس کی وجہ سے پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات، خاص طور پر بنگلہ دیش، بھارت اور ویتنام کی مصنوعات کے مقابلے میں مہنگی پڑتی ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کے اکتوبر میں کیے گئے اعلان کے مطابق صنعت کو بجلی 9 امریکی سینٹ (تقریبا 23 روپے ) فی یونٹ فراہم کی جائے ،اس وقت بجلی کی قیمت تقریبا 12 امریکی سینٹ (تقریبا 34 روپے ) فی یونٹ ہے جو صنعت کیلئے بہت زیادہ ہے ۔ وائس چیئرمین نے کہا کہ وزیرِاعظم کے اعلان کو دو ماہ گزرنے کے باوجود اس پیکیج پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ کیمیکلز اور رنگوں سمیت درآمدی خام مال کی قیمتوں میں اضافے نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *