Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
فیلڈ مارشل سے اردنی فوجی سربراہ کی ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ،امن و استحکام کیلئے کردار کی تعریف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

فیلڈ مارشل سے اردنی فوجی سربراہ کی ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ،امن و استحکام کیلئے کردار کی تعریف

راولپنڈی :اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف میجر جنرل یوسف احمد اے الحنیتی نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی و عسکری تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لئے ان کے کردار کی تعریف کی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے بدلتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کا اختتام دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری سطح پر تعاون کو مزید فروغ دینے کے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *