Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نفرت کی سیاست ختم ہونی چاہیے، زبردستی کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی: فضل الرحمان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نفرت کی سیاست ختم ہونی چاہیے، زبردستی کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی: فضل الرحمان

خان پور: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست ختم ہونی چاہیے، زبردستی کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی۔پنجاب کے شہر خان پور میں مدرسہ جامعہ مخزن العلوم میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ صحابہ کرامؓ پوری دنیا میں دین کا پیغام لے کر پہنچے۔اُنہوں نے کہا کہ ہماری سیاست بھی سند اور وراثت رکھتی ہے، ہمیں اپنے بزرگوں کے مقاصد کو آگے بڑھانا ہوگا، اللہ سے مانگو، اللہ نے اُصول واضح فرما دیے ہیں، ہم الزام تراشی نہیں، ملک و قوم کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھاکہ جب تک ایمان ہے، اللہ کی رحمت ہمارے ساتھ ہے، ایمان کمزور ہو تو گدی نشینوں کی سیاست شروع ہو جاتی ہے، درگاہوں اور مریدوں سے رابطہ ضروری ہے، درگاہوں میں خرافات کے خاتمے کے لیے علما کا کردار اہم ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قانون اور آئین پارلیمنٹ میں ہے، مسلکوں کو کمائی کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے، نفرت کی سیاست ختم ہونی چاہیے، زبردستی کی حکومتیں ہم پر مسلط کی جاتی ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ حکومت سے سرکاری ادارے نہیں چلائے جا سکے، پی آئی اے بیچ دی گئی، ہمارا واضح مؤقف ہے مدارس انتہا پسندی پیدا نہیں کرتے، آئیں مذاکرات سے معاملات طے کریں اور فیصلوں پر عمل ہو۔سربراہ جے یو آئی( ف) کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ ضد کریں گے تو ہم بھی کریں گے، اقلیتوں کے حقوق کے کمیشن پر اعتراض نہیں مگر قانون سے بالادستی قابل قبول نہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *