Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان کا برطانیہ کےقائم مقام ہائی کمشنر کوڈیمارش جاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان کا برطانیہ کےقائم مقام ہائی کمشنر کوڈیمارش جاری

لندن: وزارت خارجہ کا کہنا ہے پاکستان نے برطانیہ کےقائم مقام ہائی کمشنر کوڈیمارش جاری کردیا۔وزارتِ خارجہ کے ذرائع کے مطابق ڈیمارش برطانوی شہربریڈ فورڈ میں پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے احتجاج کے حوالے سےجاری کیا گیا، برطانیہ میں پاکستان کی ایک سیاسی جماعت کے آفیشل اکاؤنٹ کو مظاہرین جمع کرنے کیلئے استعمال کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ احتجاج کے دوران مظاہرین نے چیف آف ڈیفنس فورسز کیخلاف انتہائی اشتعال انگیز اور قابل اعتراض زبان استعمال کی، احتجاج کے دوران فیلڈ مارشل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گیئں اور کہا گیا کہ اُن کو ایک کار بم دھماکے میں قتل کردیا جائے گا۔وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے برطانیہ کی سرزمین سے دی جانے والی دھمکیوں کا سخت نوٹس لیا ہے، برطانوی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان امید کرتا ہے کہ ایسے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرایاجائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *