Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نوجوان نسل انتہا پسندی سے دور رہے : مولانا طارق جمیل قوم میں اتحاد اور وحدت کی ضرورت ہے ، ریاست پاکستان کا احترام کیا جائے اللہ کو پہچان کر لاالہ الا اللہ کہنا جنت میں داخل ہونیکا پروانہ :تقریب سے خطاب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نوجوان نسل انتہا پسندی سے دور رہے : مولانا طارق جمیل قوم میں اتحاد اور وحدت کی ضرورت ہے ، ریاست پاکستان کا احترام کیا جائے اللہ کو پہچان کر لاالہ الا اللہ کہنا جنت میں داخل ہونیکا پروانہ :تقریب سے خطاب

فیصل آباد:مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے قوم میں اتحاد اوروحدت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ریاست پاکستان کا احترام کیا جائے اورنوجوان نسل ملک میں انتہا پسندی سے دوررہے ۔مولانا طارق جمیل نے جامعہ قاسمیہ فیصل آبا د میں حفاظ کرام کی دستار بندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کو پہچان کر لاالہ الا اللہ کہنا جنت میں داخل ہونے کا پروانہ ہے ، اس کلمے کی حقیقت کو سمجھنا بہت ضروری ہے ، اللہ تعالیٰ کی معرفت اس کی صفات میں تلاش پر ملتی ہے ۔لا الہ الا اللہ ایک عظیم حقیقت ہے ،جس دل میں اتری ہے وہ کامیاب ہے ۔ اللہ تعالیٰ ایک ہی ذات ہے ، جس کے سب محتاج ہیں اور وہ خود کسی کا محتاج نہیں ہے ۔تمام پیغمبرانہ دعوت کا اجتماعی نکتہ وہی اللہ تعالیٰ کی ایک ذات ہے ،جہاں تمام دینی محنتیں منتہاء اور سب مذہبی کاوشیں ختم ہو جاتی ہیں، وہی منزل حقیقی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *