Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی یو اے ای صدر کو شاندار فضائی سلامی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی یو اے ای صدر کو شاندار فضائی سلامی

اسلام آباد: پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان کو شاندار فضائی سلامی پیش کی۔پاک فضائیہ کے JF-17 تھنڈر بلاک III طیاروں پر مشتمل 6 رکنی دستے نے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی صدر محمد بن زاید النہیان کو باوقار ایئر ایسکارٹ فراہم کیا۔یہ اقدام مہمان نوازی اور بھائی چارے کے خوبصورت مظاہرے کی علامت تھا، پاک فضائیہ کی جانب سے کیا گیا یہ پرتپاک استقبال پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات اور باہمی احترام کی عکاسی کرتا ہے۔اس موقع پر فارمیشن لیڈر نے وزیراعظمِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے صدر محمد بن زاید النہیان کو خیرمقدمی سلام پیش کیا۔واضح رہے کہ پاک فضائیہ کا JF-17 تھنڈر بلاک III جدید 4.5 جنریشن کا ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے، جو فضائیہ کی جدید اور مؤثر آپریشنل صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرتا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *