Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آزاد کشمیر میں مہاجرین کی نشستوں کے حوالے سے چھ رکنی کمیٹی تشکیل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آزاد کشمیر میں مہاجرین کی نشستوں کے حوالے سے چھ رکنی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے آزاد کشمیر میں مہاجرین کی نشستوں کے حوالے سے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر قانون آزاد کشمیر عبد الوحید کمیٹی کے سربراہ مقرر جب کہ وفاقی حکومت، آزاد کشمیر حکومت اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندے کمیٹی میں شامل ہیں۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ قائم کردہ کمیٹی وزارت امور کشمیر کو معاونت فراہم کرے گی اور اپنی سفارشات مانیٹرنگ و امپلیمنٹیشن کمیٹی کو پیش کرے گی،حکومت کی طرف سے عبدالواحد ،طاہر انصار ایڈووکیٹ کمیٹی میں شامل جب کہ راجہ ایاز خان ایڈووکیٹ، حشیش الرحمان،حسن محمود تیمور زرین بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔علاوہ ازیں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی نمائندگی راجہ امجد ایڈووکیٹ ،ارباب ایڈووکیٹ اور سعد انصاری ایڈووکیٹ کریں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *