Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
طویل انتظار کے بعد بارشیں برسانے والا نظام ملک میں داخل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

طویل انتظار کے بعد بارشیں برسانے والا نظام ملک میں داخل

لاہور: محکمہ موسمیات کے مطابق طویل انتظار کے بعد بارشیں برسانے والا نظام ملک میں داخل ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق آج سے 2 جنوری تک ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں جاری رہنے کا امکان ہے، ملک کے بالائی علاقوں کے ساتھ پنجاب کے متعدد شہر بھی مستفید ہوں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ اور جمعرات کو لاہور میں اچھی بارش برسنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جنوری میں بھی دو سے تین سسٹمز کی آمد متوقع ہے۔دوسری جانب کوئٹہ میں چمن کے علاقے گلدارباغیچہ میں موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، موسلا دھار بارش کے باعث سیلابی ریلہ آبادی میں داخل ہوگیا۔سیلابی صورتحال کے باعث متعدد مکانات تباہ جبکہ کئی مکانات کو جزوی طور پرنقصان پہنچا، متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پرامدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *