Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دنیا میں نئے سال کا آغاز، آکلینڈ میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

دنیا میں نئے سال کا آغاز، آکلینڈ میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ

آکلینڈ: الوداع 2025ء، نیوزی لینڈ میں نئے سال 2026 کا آغاز ہو گیا۔نئے سال کی آمد پر آکلینڈ جگمگا اٹھا، آکلینڈ میں نئے سال کی آمد پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں سال 2025 اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے اور پاکستان سمیت کئی ممالک میں آج نئے سال کو خوش آمدید کہیں گے۔جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر ایشیائی ممالک میں بھی نئے سال کے موقع پر روایتی رسومات اور تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔یورپ اور مشرق وسطیٰ میں سال نو کا آغاز نسبتاً بعد میں ہوتا ہے، جبکہ امریکا میں سب سے آخر میں نئے سال کی آمد ہوتی ہے۔امریکا کے شہر نیویارک میں سال نو کے جشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جہاں ٹائمز سکوائر میں مشہور کرسٹل بال نصب کر دی گئی ہے اور اس کی آزمائش بھی کی جا چکی ہے۔ہر سال کی طرح اس موقع پر لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے جبکہ دنیا بھر میں کروڑوں لوگ اس منظر کو ٹیلی وژن اور آن لائن ذرائع سے دیکھتے ہیں۔ماہرین کے مطابق دنیا میں نئے سال کے آغاز کا یہ فرق عالمی ٹائم زون سسٹم کا نتیجہ ہے، جس کے تحت زمین کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔اسی نظام کے باعث کچھ ممالک میں نیا سال شروع ہو چکا ہوتا ہے جبکہ کچھ خطوں میں ابھی پرانا سال جاری ہوتا ہے۔ اس طرح دنیا ایک ہی دن میں مختلف اوقات پر نئے سال میں داخل ہوتی ہے اور ہر ملک اپنے انداز اور ثقافت کے مطابق اس کا استقبال کرتا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *