Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
فیصل آباد جھنگ روڈ پر بس اور وین میں خوفناک تصادم سے14 افراد جاں بحق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

فیصل آباد جھنگ روڈ پر بس اور وین میں خوفناک تصادم سے14 افراد جاں بحق

جھنگ: فیصل آباد جھنگ روڈ پر بس اور مسافر وین میں خوفناک تصادم سے 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ فیصل آباد روڈ کلی فقیر کے قریب پیش آیا جہاں مسافر وین مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکرا گئی جس میں 14 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 10 افراد شدید زخمی ہوئے۔دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر، ڈی پی او بلال افتخار کیانی بھی موقع پر پہنچ گئے، زخمیوں کو فوری طبّی علاج فراہم کرنے کی ہدایات کی ہے ۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور ریسکیو 1122 کی جانب سے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔علاوہ ازیں ضلعی افسروں نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *