Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سال نو کا تحفہ :پٹرول10.28ٖڈیزل8.57روپے لٹر سستا پٹرول کی نئی قیمت 253روپے 17پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی257روپے 8پیسے مقر ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے 68پیسے فی کلو اضافہ ،اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سال نو کا تحفہ :پٹرول10.28ٖڈیزل8.57روپے لٹر سستا پٹرول کی نئی قیمت 253روپے 17پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی257روپے 8پیسے مقر ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے 68پیسے فی کلو اضافہ ،اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور :حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔وزارت خزانہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے کمی کردی گئی ہے ۔قیمتوں میں کمی کے باعث ہائی سپیڈ ڈیزل 265 روپے 65 پیسے سے کم ہوکر 257 روپے 8پیسے جبکہ پٹرول 263 روپے 45 پیسے سے کم ہوکر 253 روپے 17 پیسے فی لٹر ہوگیا۔نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ،نئی قیمتیں 15 جنوری 2026 تک برقرار رہیں گی۔ ادھرآئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 10 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 126 روپے 9 پیسے اضافے کے بعد11اعشاریہ 8 کلو گرام کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 5 سو 92 روپے 19 پیسے اور فی کلو قیمت 219 روپے 68 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *