Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام پر دھماکا، 40 افراد ہلاک، متعدد زخمی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام پر دھماکا، 40 افراد ہلاک، متعدد زخمی

جنیوا:سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا کے قریب واقع مشہور اسکی ریزورٹ ٹاؤن کران مونٹانا میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس سے 40 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئس پولیس کا بتانا ہے کہ کرانس مونٹانا کے لگژری ریزورٹ اِسکی کے ایک بار میں زوردار دھماکے سے تباہ ہوگیا، آزاد ذرائع کے مطابق اب تک کم از کم 40 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔سوئس پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے، تاہم انہوں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد اور دھماکے کی وجوہات سے متعلق کچھ آگاہ نہیں کیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک بج کر 30 منٹ پر سیاحت کے لیے مشہور اِسکی زیزورٹ میں زوردار دھماکا ہوا، دھماکے کے وقت نیو ائیر نائٹ منانے والے افراد کی بڑی تعداد بار میں موجود تھی۔یہ سیاحتی مقام سوئس دارالحکومت برن سے تقریبا دو گھنٹے کی دوری پر ہے، دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، متاثرہ افراد کے خاندانوں کے لیے ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔دھماکے کی نوعیت اور وجوہات سے متعلق کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *