Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پلوامہ حملہ غیرملکی نہیں، بی جے پی کی سازش کا حصہ تھا: بھارتی رہنما – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پلوامہ حملہ غیرملکی نہیں، بی جے پی کی سازش کا حصہ تھا: بھارتی رہنما

نئی دہلی: بھارتی رہنما سناتن پانڈے نے کہا ہے کہ 2019 میں ہونے والے پلوامہ حملہ غیرملکی نہیں بلکہ بی جے پی کی سازش کا حصہ تھا۔ سماج وادی پارٹی کے رہنما سناتن پانڈے نے کہا ہے کہ جھوٹ چھپانے کے لیے پلوامہ کی سازش کا ڈھونگ رچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی آج تک نہ بتا سکی کہ حملے میں استعمال ہوا آر ڈی ایکس کہاں سے آیا، بغیر تحقیقات اور ثبوت پاکستان پر الزام لگانا مودی حکومت کی عادت بن گئی ہے۔واضح رہے کہ فروری 2019 میں پلوامہ میں لیت پورہ ہائی وے پر دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک گاڑی بھارتی فوجیوں کی بس سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں نیم فوجی دستے سی آر پی ایف کے 40 سے زیادہ اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *