Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسحاق ڈار کا اماراتی، سعودی وزرائے خارجہ سے رابطہ، یمن مذاکرات کے فیصلے کا خیرمقدم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسحاق ڈار کا اماراتی، سعودی وزرائے خارجہ سے رابطہ، یمن مذاکرات کے فیصلے کا خیرمقدم

اسلام آباد: پاکستان نے یمن کی صدارتی لیڈرشپ کونسل کی جانب سے تنازع کے حل کے لیے سعودی عرب میں جامع مذاکرات کے انعقاد کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اس عمل کو پرامن ماحول میں آگے ڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ان کے اقدامات کی تعریف کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ریاض میں مجوزہ جامع مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے اور یمن کے تمام فریقین پر ایک بار پھر زور دیتا ہے کہ وہ طے شدہ اصولوں کے تحت ذاکراتی اور سیاسی حل کی جانب پیش رفت کریں۔بیان میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان یمن کی وحدت اور خطے کی سلامتی کے لیے اپنی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔دفتر خارجہ کے مطابق اکستان کو برادرانہ تعلقات اور اتحاد کے اصولوں کی بنیاد پر امید ہے کہ علاقائی سطح پر کی جانے والی کوششیں یمن میں دیرپا امن اور استحکام کی بحالی میں مددگار ثابت ہوں گی۔دریں اثنا، بیجنگ پہنچنے کے بعد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے الگ الگ ٹیلی فونک گفتگو کی، جن میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے یمن سے متعلق سعودی وزارت خارجہ کے بیان کو سراہا اور خطے میں مسائل کے خوش اسلوبی سے حل کے لیے تمام فریقین کی کوششوں کی تعریف کی۔اسی طرح نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے بیجنگ سے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں علاقائی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے خطے میں مثبت پیش رفت اور بہتری کے رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر اس بات کو بھی سراہا گیا کہ مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے زمینی حقائق میں عملی اور مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *