Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سوشل میڈیا پر لکھنے سے نہیں، نوجوانوں تبدیلی کیلئے میدان میں آئیں: حافظ نعیم الرحمان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سوشل میڈیا پر لکھنے سے نہیں، نوجوانوں تبدیلی کیلئے میدان میں آئیں: حافظ نعیم الرحمان

کراچی:امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر لکھنے سے نہیں، نوجوانوں کو تبدیلی کیلئے میدان میں آنا پڑے گا۔شہرِ قائد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی سیکٹر پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، ہم نوجوانوں کوہنرسکھائیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ ملک میں اِس وقت ڈھائی کروڑ بچے سکولوں نہیں جاتے، وفاقی وزیراحسن اقبال خود تاتےہیں بچے سکولوں سےباہراوران کوشرم نہیں آتی۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن)سےسوال ہےپنجاب میں ایک کروڑ سے زائد بچے سکولوں سےباہرکیوں ہے؟ دونوں حکومتی بڑی پارٹیاں جرائم میں ایک وسرے کی ساتھی ہے، یہ مل کر صدرمملکت کواستثنیٰ دیتے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہےکہ جنریشن زی کو سپورٹ فراہم کرنے کو کوئی تیار نہیں، جدید دور میں اب امریکا بھی عالمی سپر پاور نہیں رہا ہے، وفان الااقصیٰ کو سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی کی مدد سے کامیابی ملی۔اُن کا کہنا تھا کہ وڈیروں،جاگیرداروں،بیوروکریسی کی اجارہ داری ہے، آج بھی انگریزدورکا سسٹم چل رہا ہے، جب تک یہ نظام نہیں بدلےگا تب تک تبدیلی نہیں آسکتی، نوجوان دوسری جماعتوں سےدھوکہ نہ کھائیں، نوجوان آئیں ہمارے ساتھ ملکرکام کریں۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آئی پی پیزکےزیادہ ترجھوٹےمعاہدے کیےگئے، ہماری ماعت کےعلاوہ کبھی کسی نےآئی پی پیزکےخلاف احتجاج نہیں کیا، نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر لکھنے سے نہیں میدان میں آنا پڑے گا، ہم صرف تنقید نہیں عملی جدوجہد کرتے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمران لیپ ٹاپ دے کرسمجھتے ہیں مسائل حل ہوگئے، ہم نوجوانوں کو ہنرسکھائیں گے، شہرمیں کھیل کے میدان بھی نہیں بچے، نئی نسل کو کھیلنے اور بولنے بھی نہیں دیتے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ ریاست نوجوانوں کوبندوق کڑواتی ہے،حق نہیں دیتی،ہم نوجوانوں کوان کا حق دلوائیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *