Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت دیگر کیخلاف حقیقی آزادی مارچ کیسز کے معاملے پر عدالت نے 2 مقدمات میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی، علی امین گنڈا پور متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت پیش ہیں ہورہے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 جنوری تک ملتوی کردی۔بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل ودیگر دونوں مقدمات سے بری ہوچکی ہیں، علی امین گنڈا پور ودیگر کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 قدمات درج ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *