Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹرمپ کی دھمکیاں: کولمبیا کے صدر کا قسم توڑ کر ہتھیار اٹھانے کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ٹرمپ کی دھمکیاں: کولمبیا کے صدر کا قسم توڑ کر ہتھیار اٹھانے کا اعلان

بوگوٹا: کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیوں پر ہتھیار اٹھانے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔اس حوالے سے بوگوٹا سے خبر ایجنسی کے مطابق ایک بیان میں کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے کہا کہ انہوں نے قسم کھائی تھی کہ وہ دوبارہ ہتھیاروں کو ہاتھ نہیں لگائیں گے، لیکن اب وطن کیلئے دوبارہ ہتھیار اٹھانے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ٹرمپ کی دھمکیوں پر ہتھیار اٹھائیں گے، جنہوں نے دو روز قبل فوجی کارروائی کرکے ہمسایہ ملک وینزویلا کے صدر کو گرفتار کر لیا تھا۔صدر پیٹرو سابق گوریلا لیڈر ہیں اور کئی مہینوں سے ٹرمپ کی جانب سے توہین آمیز بیانات اور دھمکیوں کا نشانہ بنے ہوئے ہیں، آج ایکس پر ایک بیان کہا کہ میں نے قسم کھائی تھی کہ دوبارہ کبھی ہتھیار کو ہاتھ نہیں لگاؤں گا، لیکن وطن کے لیے میں ایک بار پھر تیار ہوں۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ کولمبیا کے پہلے بائیں بازو کے صدر کو اب اپنی خیر منانی چاہیے۔ انھوں نے صدر پیٹرو کو بیمار آدمی اور کوکین بنانے اور اسے امریکا میں فروخت کرنے کا شوقین قرار دیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *