Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آئی سی سی کا انڈیا کے حق میں جھکا ؤ نمایاں:شاہد آفرید ی سابق کپتان کی بنگلا دیش بورڈ کے بھارت ٹیم نہ بھیجنے کے فیصلے کی حمایت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آئی سی سی کا انڈیا کے حق میں جھکا ؤ نمایاں:شاہد آفرید ی سابق کپتان کی بنگلا دیش بورڈ کے بھارت ٹیم نہ بھیجنے کے فیصلے کی حمایت

کراچی:سابق کپتان شاہد آفریدی نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے بھارت ٹیم نہ بھیجنے کے فیصلے کی حمایت کر دی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کا انڈیا کے حق میں جھکا ؤ نمایاں طور پر نظر آتا ہے حالانکہ یہ ادارہ صرف ایک ملک کیلئے نہیں بلکہ تمام ممبر ممالک کے لیے بنایا گیا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ آئی سی سی انڈین کرکٹ کونسل نہیں بلکہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل ہے ، شاہد آفریدی نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے بھارت ٹیم نہ بھیجنے کے فیصلے کو درست قرار دیا اور کہا کہ یہ فیصلہ جواز رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی پر اب یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بنگلا دیش کے میچز کسی دوسرے مقام پر منتقل کرے ۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ کرکٹرز ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں۔یاد رہے کہ بنگلا دیش نے اپنی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *