Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
فرحان علی نے جونیئر انڈر 17 سنوکر چیمپئن شپ جیت لی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

فرحان علی نے جونیئر انڈر 17 سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

کراچی: فرحان علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی جونیئر انڈر 17 چیمپئن شپ جیت لی، فائنل میں دانیال شہزاد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جہانگیر خان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے فائنل میں پنجاب کے فرحان علی نے اسلام آباد کے دانیال شہزاد کے خلاف 0-4 فریم میں کامیابی حاصل کی۔ان کی جیت کا اسکور 21-65، 11-71، 33-79 اور 40-59 رہا، قبل ازیں کھیلے گئے سیمی فائنلز میں فرحان علی نے پنجاب کی کے موسیٰ تنویر کو 1-4 سے زیر کر کے فائنل میں جگہ بنائی۔دوسرے سیمی فائنل میں اسلام آباد کے دانیال شہزاد نے پنجاب کے محمد کاشان کو 2-4 سے شکست دی اور فائنل میں پہنچ گئے، دانیال کی جیت کا اسکور 30-67، 70-35، 64-31، 48-61، 37-54 اور 45-70 رہا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *