Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سری لنکا سے سیریز کیلئے اچھی ٹیم بن کر آئے ہیں:سلمان آغا تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کا آج آغاز،ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل یہاں کنڈیشنز سے ہم آہنگی ہوجائے گی جو اچھا ہو گا پرامید ہیں کہ کھلاڑی سیریز کے دوران اچھا پرفارم کریں گے ،سکواڈ میں باصلاحیت نوجوان کھلاڑی انہیں مواقع دیں گے ،قومی کپتان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سری لنکا سے سیریز کیلئے اچھی ٹیم بن کر آئے ہیں:سلمان آغا تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کا آج آغاز،ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل یہاں کنڈیشنز سے ہم آہنگی ہوجائے گی جو اچھا ہو گا پرامید ہیں کہ کھلاڑی سیریز کے دوران اچھا پرفارم کریں گے ،سکواڈ میں باصلاحیت نوجوان کھلاڑی انہیں مواقع دیں گے ،قومی کپتان

دمبولا:پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کا آج سے آغاز ہوگا ،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز 7، 9 اور 11 جنوری کو دمبولا میں کھیلی جائے گی۔سری لنکا میں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز پاکستان کے لیے مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے اہم قرار دی جارہی ہے ،حالیہ پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف تین فتوحات حاصل کی ہیں۔ پاکستان کی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ سری لنکا کیخلاف سیریز کھیلنے کے لیے ایک اچھی ٹیم بن کر آئے ہیں۔دمبولا میں سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز کے آغاز سے قبل پریس کانفرنس میں سلمان علی آغا نے کہا کہ پرامید ہیں کہ کھلاڑی سیریز کے دوران اچھا پرفارم کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے میچز سری لنکا میں کھیلنے ہیں، ایونٹ سے قبل یہاں کے موسم اور کنڈیشنز سے ہم آہنگی ہوجائے گی جو اچھا ہوجائے گا۔ٹی20 ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ آئی ایل ٹی 20 میں شریک پاکستانی کھلاڑیوں کی فارم اچھی ہے ، توقع ہے لیگ کھیلنے والے پاکستانی کرکٹرز اپنی فارم جاری رکھیں گے ۔اُن کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی این سی اے میں ری ہیب کررہے ہیں، اُن کے ورلڈ کپ سے قبل فٹ ہونے کی توقع ہے ۔سلمان علی آغا نے یہ بھی کہا کہ خواجہ نافع اچھے بیٹر ہیں، وہ بیٹنگ کے ساتھ وکٹ کیپنگ بھی کرلیتے ہیں۔ ورلڈ کپ سے قبل یہاں کھیلنا ہمارے لیے بڑا فائدہ ہے اور ہم جلد کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ سکواڈ میں باصلاحیت نوجوان کھلاڑی موجود ہیں، ہم انہیں مواقع دیں گے اور مجھے امید ہے وہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *