Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان نے زمبابوے کو ہرا کرسہ ملکی انڈر 19 سیریز جیت لی پاکستان نے 158رنز کا ہدف 16.2اوورز میں 1 وکٹ پر حاصل کر لیا سمیر منہاس نے یوتھ ون ڈے کی تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان نے زمبابوے کو ہرا کرسہ ملکی انڈر 19 سیریز جیت لی پاکستان نے 158رنز کا ہدف 16.2اوورز میں 1 وکٹ پر حاصل کر لیا سمیر منہاس نے یوتھ ون ڈے کی تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

اسلام آباد:پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کو شکست دے کر تین ملکی سیریز جیت لی،فائنل میں پاکستان نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔پاکستان نے 158 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔سمیر منہاس کی شاندار سنچری، 114 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ سمیر منہاس نے یوتھ ون ڈے کی تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا، سمیرنے 42 گیندوں پر سنچری بنا کر بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے ویبھو سوریاونشی کے پاس تھا جنہوں نے گزشتہ سال جولائی میں انگلینڈ کے خلاف 52 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔محمد شایان 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ زمبابوے انڈر 19 ٹیم 44.4 اوورز میں 158 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ مائیکل بلگناٹ 60 رنز کے ساتھ زمبابوے کے ٹاپ سکورر رہے ۔پاکستان کی جانب سے عمر زیب نے 4 وکٹیں حاصل کیں، پلیئر آف دی فائنل میچ کا اعزاز عمر زیب کے نام رہا۔سمیر منہاس نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *