Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
صحت سہولیات ،وفاق صوبوں میں اشتراک ناگزیر :مصطفی کمال گورنر پختونخوا کی ملاقات درپیش چیلنجز، اصلاحات دیگر امو ر پر تبادلہ خیال بیماریوں کے خاتمے ،معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے تعاون کرینگے ، وزیر صحت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

صحت سہولیات ،وفاق صوبوں میں اشتراک ناگزیر :مصطفی کمال گورنر پختونخوا کی ملاقات درپیش چیلنجز، اصلاحات دیگر امو ر پر تبادلہ خیال بیماریوں کے خاتمے ،معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے تعاون کرینگے ، وزیر صحت

اسلام آباد :وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گزشتہ روز ملاقات کی ،ملاقات میں صحت کے شعبے میں درپیش چیلنجز، جاری اصلاحات اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر خیبر پختونخوا نے صوبے میں صحت سہولیات کی بہتری کے لئے وفاقی حکومت کے تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام میں خیبر پختونخوا کو ترجیح دینے کا مطالبہ کیا۔وفاقی وزیر صحت نے صحت کے نظام کو مضبوط بنانے ، بیماریوں کے خاتمے اور عوام کو معیاری صحت سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بیماریوں سے محفوظ بنانے اور صحت سہو لیات کیلئے وفاق اور صوبوں کا باہمی اشتراک ناگزیر ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *