Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ورلڈکپ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کی پاکستان آمد متوقع پی سی بی نے اس حوالے سے تین ممکنہ شیڈول کرکٹ آسٹریلیا کو بھجوا دئیے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ورلڈکپ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کی پاکستان آمد متوقع پی سی بی نے اس حوالے سے تین ممکنہ شیڈول کرکٹ آسٹریلیا کو بھجوا دئیے

لاہور:آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کی 27 جنوری کو پاکستان آمد متوقع ہے ۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز لاہور میں کھیلی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے اس حوالے سے تین ممکنہ شیڈول کرکٹ آسٹریلیا کو بھجوا دئیے ہیں۔آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز آئی سی سی ورلڈکپ کی تیاریوں کا حصہ ہیں۔مجوزہ شیڈول کیمطابق آسٹریلیا کی ٹیم 26 اور 27 جنوری کو پاکستان پہنچے گی اور 2 فروری تک پاکستان میں قیام کرے گی۔ذرائع کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کو بھجوائے گئے پلانز کے تحت ایک تجویز یہ ہے کہ 2 میچز لگاتار کھیلے جائیں اور تیسرے میچ میں ایک دن کا وقفہ ہوگا۔دوسرے پلان کے تحت تینوں میچز ایک ایک دن کے وقفے کے بعد ہوسکتے ہیں۔ تیسرا پلان ایک میچ کے بعد دو میچز لگاتار ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کی رضامندی کے بعد شیڈول کا باقاعدہ اعلان کیاجائے گا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم پی ایس ایل کے بعد ون ڈے سیریز کھیلنے بھی پاکستان آئے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *