دمبولا:پاکستان نے 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔پاکستان نے سری لنکا کا 129 رنز کا ہدف17 ویں اوورمیں وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر میزبان سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان کی شاندار بولنگ کی بدولت سری لنکا کی ٹیم 19.2 اوورز میں 128رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سری لنکا کی جانب سے جنتھ لیانگے نے 40، ہسارنگا اور اسالانکا نے 18،18رنز بنائے ۔پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا اور ابرار احمد نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان اور محمد وسیم کے حصے میں 2،2 وکٹیں آئیں۔پاکستان نے سری لنکا کا 129 رنز کا ہدف صاحبزادہ فرحان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت با آسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 36 گیندوں پر 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ صائم ایوب 24 رنز بناسکے ۔شاداب خان 18 اور عثمان خان 7 رنز بناکر ناقابل شکست رہے ۔
Leave a Reply