Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سری لنکا نے پاکستان کو ہرا کر ٹی ٹونٹی سیریز برابر کردی بارش کے باعث تاخیر کا شکار سیریز کا آخری میچ 12، 12 اوورز تک محدود کردیا گیا سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 160 رنز بنائے ،پاکستان 8 وکٹوں پر 146 رنز بناسکا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سری لنکا نے پاکستان کو ہرا کر ٹی ٹونٹی سیریز برابر کردی بارش کے باعث تاخیر کا شکار سیریز کا آخری میچ 12، 12 اوورز تک محدود کردیا گیا سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 160 رنز بنائے ،پاکستان 8 وکٹوں پر 146 رنز بناسکا

دمبولا:سری لنکا نے 3میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو 14 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔دمبولا سٹیڈیم میں ٹی ٹونٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا،متاثرہ میچ 12، 12 اوورز تک محدود کردیا گیا۔سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 161 رنز کا مشکل ہدف دیا۔ داسن شناکا نے 9 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے ۔ محمد وسیم نے 3 اوورز میں 54 رنز کی پٹائی برداشت کی، ہدف کے تعاقب میں پاکستان 8 وکٹوں پر 146 رنز بنا سکا۔ کپتان سلمان آغا نے برق رفتار 12 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی ۔ سیریز کا دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیاتھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *