Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی سی بی نے ملتان سلطانز کی بھی نیلامی کا فیصلہ کرلیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی سی بی نے ملتان سلطانز کی بھی نیلامی کا فیصلہ کرلیا

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کی بھی نیلامی کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کے معاملات خود چلانے کا اعلان کیا تھا،نئی پیش رفت کے مطابق پی سی بی اب ملتان سلطانز کو بھی فروخت کرے گا۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی آکشن پی سی بی کی توقعات سے بڑھ کر رہی، دو نئی ٹیموں کی اچھی قیمت ملنے کی وجہ سے اب ملتان سلطانز کی بھی آکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی سمجھتا ہے کہ ملتان سلطانز بھی فروخت کرنے کا اس سے اچھا وقت نہیں، ملتان سلطانز کی بھی اوپن بڈنگ ہو گی، جلد اشتہار دیا جائیگا، قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق دو فرنچائزز کی ریکارڈ فروخت اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے بعد ملتان سلطانز لینے میں خواہشمند سامنے آ گئے ، پی سی بی پرامید ہے کہ ملتان سلطانز آکشن میں اچھی قیمت میں فروخت ہو گی۔واضح رہے کہ حالیہ آکشن میں پی سی بی نے پی ایس ایل کی دو نئی ٹیمیں فروخت کیں۔ پی ایس ایل 11 میں 8 ٹیمیں ہوں گی جس میں حیدر آباد اور سیالکوٹ بھی شامل ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *