Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
این پی اے سی اراکین کی ترجمان پاک فوج سے ملاقات، اتحادِ امت کا پیغام پھیلانے کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

این پی اے سی اراکین کی ترجمان پاک فوج سے ملاقات، اتحادِ امت کا پیغام پھیلانے کا اعلان

راولپنڈی :پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری سے قومی پیغام امن کمیٹی نے جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق فتنہ الخوارج کالعدم ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اےکےتناظرمیں داخلی سلامتی پرجامع گفتگو ہوئی اور مشترکہ مؤقف مزید مضبوط ہوا جب کہ ملاقات میں کشمیر اور غزہ پر اصولی مؤقف کی توثیق کی گئی۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے امور میں یکسوئی، بیانیے پراتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے اور مظلوموں کی حمایت پاکستان کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ملاقات میں قومی بیانیے کے فروغ کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور پاک افواج سےغیرمتزلزل یکجہتی اور ریاست دشمن بیانیوں کےخلاف مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا،این پی اے سی ارکین کا کہنا تھا فتنہ الخوارج اورافغان طالبان کی مذمت کرتے ہیں یہاں دہشتگردی کا کوئی جوازنہیں۔این پی اے سی اراکین نے منبر ومحراب سے اتحادِ امت، سماجی ہم آہنگی، آئینی برابری کا پیغام ملک گیرسطح پرپھیلانے کا اعلان کیا جبکہ نفرت انگیزی، فرقہ واریت اور تکفیری بیانیےکےخلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنانے پر بھی اتفاق کیا۔دورانِ ملاقات این پی اے سی نے ریاستی بیانیےکی ترویج کیلئے مساجد، مدارس اور جامعات میں آگاہی نشستیں بڑھانےکی تجویز دی، ڈی جی آئی ایس پی آر کا دشمن کی نفسیاتی جنگ کے مقابلے کیلئے عوامی شعور،سچائی پرمبنی بیانیہ فیصلہ کن ہتھیارہے۔ملاقات کو غیرمعمولی طورپرمفید قرار دیتے ہوئے اعتماد، عملی تعاون کے نئے راستوں پرپیشرفت کی توقع ظاہرکی گئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *