Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
صومالیہ کا متحدہ عرب امارات کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

صومالیہ کا متحدہ عرب امارات کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان

موغادیشو: صومالیہ کی حکومت نے کہا ہے کہ اس نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ کر دیے ہیں، جن میں بندرگاہوں، دفاع اور سکیورٹی تعاون سے متعلق معاہدے بھی شامل ہیں۔صومالیہ حکومت کا کہنا ہے کہ یو اے ای نے ملک کی خود مختاری کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کئے، یہ فیصلہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ یو اے ای کے بعض اقدامات صومالیہ کی ودمختاری، قومی وحدت اور سیاسی آزادی کے لئے نقصان دہ ثابت ہو رہے تھے۔یہ اعلان صومالیہ کی کونسل آف منسٹرز کے اہم اجلاس کے بعد وزیر دفاع احمد معلم فقی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس قابلِ اعتماد رپورٹس موجود ہیں جو متحدہ عرب امارات کی جانب سے صومالیہ کی ریاستی خودمختاری اور اتحاد کو کمزور کرنے کی نشاندہی کرتی ہیں۔صدارتی محل سے جاری تصاویر کے مطابق صدر حسن شیخ محمود نے اس غیر معمولی فیصلے پر پارلیمنٹ کے ہنگامی مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کیا، جس میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔یو اے ای اور صومالیہ کے درمیان بندرگاہوں، دفاعی تعاون کے معاہدے ہیں، تاحال متحدہ عرب امارات کی جانب سے صومالیہ کے اس اچانک اور سخت فیصلے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم مبصرین کے مطابق اس اقدام کے اثرات خطے کی سیاست اور بحری تجارت پر دور رس ہو سکتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *