Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج مندی کے بعد تیزی کا رجحان رہا، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی ریکارڈ کی گئی، 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 83 ہزار 232 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر منفی زون میں چلی گئی، 1700 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 589 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔تاہم کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی کا رجحان دیکھا گیا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1567 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 83 ہزار 951 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 2025 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 82 ہزار 384 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *