Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
تھائی لینڈ میں مسافر ٹرین کو حادثہ، 22 افراد ہلاک، متعدد زخمی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

تھائی لینڈ میں مسافر ٹرین کو حادثہ، 22 افراد ہلاک، متعدد زخمی

بنکاک: تھائی لینڈ میں ایک تعمیراتی کرین مسافر ٹرین پر گرنے سے 22 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ ناکھون رتچاسیما کے ضلع سکھیو میں حادثہ پیش آیا جہاں ایک ہیوی کرین اچانک پاس سے گزرنے والی ٹرین پر گر گئی، جس کے باعث ٹرین پٹڑی سے اترگئی، حادثے کے بعد ٹرین کی کئی بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے جانی و مالی نقصان ہوا۔حکام کے مطابق متعدد افراد ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیو ٹیمیں اور امدادی ادارے موقع پر موجود ہیں جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *