Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
صدر آصف علی زرداری اور شاہ حمد بن عیسیٰ آل خليفة کے درمیان ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

صدر آصف علی زرداری اور شاہ حمد بن عیسیٰ آل خليفة کے درمیان ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

منامہ: صدر آصف علی زرداری اور شاہ حمد بن عیسیٰ آل خليفة کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا اور پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات کو نئی جہت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔قصر القضیبیہ آمد پر صدرِ مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، صدر آصف علی زرداری کو بحرین کا اعلیٰ ترین ایوارڈ وسام الشيخ عيسى بن سلمان آل خليفة من الدرجة الأولى عطا کیا گیا۔صدر مملکت کو اعلیٰ ترین اعزاز دونوں برادر ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور گرانقدر خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔آصف علی زرداری اور بحرین کے شاہ حمد بن عيسى آل خليفة کے درمیان ون آن ون ملاقات میں تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔صدر مملکت نے بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، زراعت، آئی ٹی، صحت، سیاحت اور انفراسٹرکچر میں مشترکہ منصوبوں پر زور دیا۔انہوں نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون پاک ،بحرین تعلقات کا اہم ستون قرار دیا، ملاقات میں عالمی و علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال، اتحاد اور تحمل پر زور دیا گیا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دوطرفہ تعلقات کا مضبوط پل ہے، صدر مملکت نے بحرین میں مقیم ایک لاکھ سولہ ہزار پاکستانیوں کے لیے سہولیات فراہم کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ملاقات کے دوران کنگ حمد یونیورسٹی اسلام آباد کو پاک–بحرین دوستی کی علامت قرار دیا گیا، دونوں رہنماؤں نے اقوامِ متحدہ سمیت عالمی فورمز پر قریبی رابطہ رکھنے پر اتفاق کیا۔شاہ حمد بن عيسى آل خليفة نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کا دورہ دوطرفہ تعلقات میں اہم سنگِ میل ہے۔شاہ حمد بن عيسى آل خليفة نے بحرین میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا، اس موقع پر صدر آصف علی زرداری اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *