Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پنجاب حکومت کا سٹیٹ لینڈ سے ریونیو بڑھانے کے لیے بڑا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پنجاب حکومت کا سٹیٹ لینڈ سے ریونیو بڑھانے کے لیے بڑا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے سٹیٹ لینڈ سے ریونیو بڑھانے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں غیر استعمال شدہ سرکاری اراضی کی نیلامی کی جائے گی، سرکاری زمین 10 سے 20 سال کے لیے طویل المدتی لیز پر دی جائے گی۔لیز صرف پروڈکٹیو اور معاشی سرگرمیوں کے لیے ہوگی، سیاحت، انڈسٹری، زراعت اور لائیو سٹاک سیکٹر کو ترجیح دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے شفاف نیلامی پالیسی اپنائی جائے گی، سرکاری اراضی کے غیر قانونی استعمال کے خاتمے میں مدد ملے گی۔حکام کے مطابق پالیسی کے تحت سرکاری اثاثوں کا مؤثر اور منافع بخش استعمال یقینی بنایا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *