Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں، موٹر ویز پر ٹریفک بند – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں، موٹر ویز پر ٹریفک بند

لاہور:پنجاب کے میدانی علاقے تاحال دھند کی لپیٹ میں ہیں، موٹر ویز پر ٹریفک بند کردی گئی۔سینٹرل ریجن ترجمان کے مطابق موٹروےلاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کالا شاہ کاکو سے سمبڑیال، ایم- 3 فیض پور سے جڑانوالہ، موٹروے ایم-4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم اور گوجرہ سے عبدالحکیم، موٹروے ایم 5-ملتان سے ظاہر پیر، اور ملتان سے سکھر تک دھند کے باعث بند کردی گئیں۔اِسی طرح موٹروے ایم -5 ملتان سے ڈیرہ اسماعیل خان اور رحیم یار خان سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے حدِ نگاہ کم ہونے پر موٹرویز بند کردی گئیں۔ترجمان نے بتایا کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے، روڈ یوزرز لین ڈسپلن پرسختی سے عمل کریں، شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں۔موٹر ویز سینٹرل ریجن ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، تیز رفتاری نہ کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں اور رہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *