Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹرمپ کی گرین لینڈ پر قبضہ کی مخالفت کرنے والے ممالک کو ٹیرف کی دھمکی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ٹرمپ کی گرین لینڈ پر قبضہ کی مخالفت کرنے والے ممالک کو ٹیرف کی دھمکی

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ پر امریکا کے مجوزہ قبضے کی مخالفت کرنے والے ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔وائٹ ہاؤس میں ایک اجلاس کے دوران امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ وہ ان کے گرین لینڈ کو ضم کرنے کے منصوبے کی مخالفت کرنے والے تمام ممالک پر ٹیرف عائد کریں گے۔صدر ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کون سے ممالک ہیں جنہیں اس نئے ٹیرف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، انہوں نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ وہ ان درآمدی ٹیکسوں کو لاگو کرنے کے لیے کن اختیارات کا استعمال کریں گے۔خیال رہے کہ گرین لینڈ ڈنمارک کا نیم خودمختار علاقہ ہے اور اس کی اپنی حکومت موجود ہے۔ڈنمارک اور گرین لینڈ کے علاوہ کئی دیگر ممالک بھی ٹرمپ کے اس منصوبوں کی مخالفت کرتے ہیں جبکہ امریکا میں بہت سے لوگوں کو شک ہے کہ ٹرمپ ایسا کچھ کر پائیں گے۔
گرین لینڈ ایک بہت کم آبادی والا لیکن وسائل سے مالا مال علاقہ ہے جو شمالی امریکا اور آرکٹک کے درمیان واقع ہے، یہ اپنے محلِ وقوع کی وجہ سے میزائل حملوں کی صورت میں ابتدائی انتباہی نظام اور خطے میں جہازوں کی نگرانی کے لیے بہترین جگہ ہے۔خیال رہے کہ پہلے ہی امریکا کے 100 سے زائد فوجی اہلکار مستقل طور پر اپنے پٹوفک اڈے پر تعینات ہیں، یہ گرین لینڈ کے شمال مغربی سرے پر موجود ایک میزائل مانیٹرنگ سٹیشن ہے جو دوسری جنگ عظیم کے بعد سے امریکا چلا رہا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *