Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، را کے ایجنٹ سمیت 49 دہشتگرد گرفتار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، را کے ایجنٹ سمیت 49 دہشتگرد گرفتار

لاہور: دہشت گردی کے خدشات کےپیش نظرکاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نےپنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کیں، جن کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ سمیت 49 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ حکام کےمطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک ہفتے کےدوران مختلف آپریشنز کیے گئے جن میں لاہور سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ایجنٹ مجتبیٰ گرفتار کیا گیا، گرفتار بھارتی ایجنٹ کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور اہم سرکاری و حساس عمارتوں کے نقشے برآمد ہوئے۔حکام کا کہنا ہےکہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ایک ماہ کے دوران صوبے بھر میں 6 ہزار 131 کومبنگ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 5 سو 99 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 2 لاکھ 43 ہزار 546 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔حکام کےمطابق یہ کارروائیاں لاہور،راولپنڈی، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، چکوال، گوجرانوالہ، ڈی جی خان اور فیصل آباد میں کی گئیں،سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *