Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
گوادر: کوسٹل ہائی وے پر بس الٹ گئی، 9 مسافر جاں بحق، 36 زخمی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

گوادر: کوسٹل ہائی وے پر بس الٹ گئی، 9 مسافر جاں بحق، 36 زخمی

کوئٹہ، گوادر: مکران کوسٹل ہائی وے پر تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی جس سے 9 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہو گئے۔ایس پی ہائی وے پولیس اسلم بنگلزئی نے بتایا کہ مکران کوسٹل ہائئ وے پر اورماڑہ کے قریب ھڈ گوٹھ کے مقام پر مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو اورماڑہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق مسافربس کراچی سے جیونی جارہی تھی، جاں بحق افراد کا تعلق سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے جو مزدوری کیلئے جیونی جار رہے تھے۔حکام نے مزید بتایا کہ مسافر بس میں کل 45 افراد سوار تھے، 7 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حادثے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔میر سرفراز بگٹی نے ڈپٹی کمشنر گوادر کو حادثے میں زخمی مسافروں کی طبی دیکھ بھال و بہتر علاج معالجے کی ہدایت کی اور جاں بحق افراد کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں تک پہنچانے کے لئے ایمبولینس سروس فراہم کرنے کا حکم دیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *