Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
محسن نقوی کا پی ایس ایل پلیئرز کے معاوضے بڑھانیکا مشورہ ویلیو بڑھنے کے بعد اب کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھی اضافہ ہونا چاہئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

محسن نقوی کا پی ایس ایل پلیئرز کے معاوضے بڑھانیکا مشورہ ویلیو بڑھنے کے بعد اب کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھی اضافہ ہونا چاہئے

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گورننگ کونسل اجلاس میں کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھانے کا مشورہ دیا ہے ۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرِ صدارت پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ٹیم مالکان کو کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھانے کا مشورہ دیا۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ ٹیموں کی مارکیٹ ویلیو بڑھنے کے بعد اب کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھی اضافہ ہو۔اجلاس میں محسن نقوی نے ٹیموں کی طرح کھلاڑیوں کی بھی آکشن کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل 11 کے ڈرافٹ میں کھلاڑیوں کی آکشن کروا لیں۔محسن نقوی نے دو نئی ٹیموں کو کھلاڑی چننے کے لیے یکساں مواقع دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنی مرضی سے پلیئرز اٹھالیں، کھلاڑیوں کا فائدہ ہو گا۔ذرائع کے مطابق ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں پرانی ٹیموں کی جانب سے کھلاڑیوں کی ری ٹینشن پر بحث کا امکان ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *