Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سانحہ گل پلازہ :ایک دن بعد میئر کراچی جائے حادثہ پر پہنچے، تاجر سراپا احتجاج – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سانحہ گل پلازہ :ایک دن بعد میئر کراچی جائے حادثہ پر پہنچے، تاجر سراپا احتجاج

کراچی :گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے کے ایک دن بعد میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب جائے حادثہ پر پہنچے، جہاں متاثرہ تاجروں نے شدید احتجاج کیا۔شہر قائد کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آگ لگنے کا واقعہ گزشتہ شب 9 بج کر 45 منٹ سے 10 بج کر 15 منٹ کے دوران پیش آیا، جس کے نتیجے میں 1200 سے زائد دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔دوسری جانب فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ طویل امدادی کارروائی کے بعد آگ پر 60 سے 70 فیصد تک قابو پا لیا گیا ہے، تاہم واقعے کے کئی گھنٹے بعد میئر کراچی کی آمد پر تاجروں نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔
واضح رہے کہ میئر کراچی سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لے چکے تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *