Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پٹرولیم مصنوعات پر تین طرح کے ٹیکسز صارفین سے وصول کئے جانے کا انکشاف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پٹرولیم مصنوعات پر تین طرح کے ٹیکسز صارفین سے وصول کئے جانے کا انکشاف

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات پر صارفین سے وصول ٹیکسوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں، پٹرولیم مصنوعات پر تین طرح کے ٹیکسز صارفین سے وصول کئے جانے کا انکشاف ہوا۔دستاویز کے مطابق صارفین سے ہائی سپیڈ ڈیزل پر 78 روپے، پٹرول پر 82 روپے ٹیکس وصول کئے جانے کا انکشاف ہوا، ہائی سپیڈ ڈیزل اور پٹرول کی مد میں صارفین سے 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی کی بھی وصولی کی جا رہی ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل پر 75 روپے 41 پیسے پٹرولیم لیوی، ہائی سپیڈ ڈیزل پر 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی کے علاوہ 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی وصول کی جا رہی ہے۔دستاویز کے مطابق پٹرول پر 79 روپے 62 پیسے، فرنس آئل پر 77 روپے پٹرولیم لیوی، پٹرول پر اڑھائی روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی اور 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی بھی لی جا رہی ہے۔کیروسین آئل پر 18 روپے 95 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل پر 15 روپے 37 پیسے پٹرولیم لیوی، فرنس آئل پر 18 فیصد جی ایس ٹی بی وصول کئے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔دستاویز کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر پٹرولیم لیوی پٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ آرڈیننس 1961 کے تحت وصول کی جا رہی ہے، کلائمیٹ سپورٹ لیوی یکم جولائی 2025 سے اکٹھی کی جا رہی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *