Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی وکلا کی عدم پیشی پر برہم، صدر سپریم کورٹ بار طلب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی وکلا کی عدم پیشی پر برہم، صدر سپریم کورٹ بار طلب

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں وکلا کی مسلسل عدم پیشی کے باعث چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صدر سپریم کورٹ بار ہارون الرشید کو طلب کر لیا، عدالت میں وکلا کی غیر حاضری پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا اور ویڈیو لنک کی سہولت کے باوجود کیسز ملتوی کرنے کی درخواستوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔سپریم کورٹ میں جاری سماعت کے دوران چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ایک طرف جلد سماعت کی درخواستیں دائر کی جاتی ہیں، مگر دوسری طرف وکلا پیش نہیں ہوتے، عدالت میں ویڈیو لنک کی سہولت دستیاب ہونے کے باوجود وکلا اسلام آباد نہیں پہنچتے۔جسٹس شاہد بلال نے بتایا کہ وکلا کی جانب سے کیسز ملتوی کرنے کی درخواستیں غیر معمولی حد تک بڑھ گئی ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ بار کے ذریعے وکلا کو پابند کیا جائے تاکہ عدالت میں حاضری یقینی بنائی جا سکے۔صدر سپریم کورٹ بار ہارون الرشید نے کہا کہ پیش نہ ہونے والے وکلا پر جرمانہ کیا جائے، جس پر چیف جسٹس نے سختی سے کہا کہ پہلی دفعہ جرمانہ نہیں کرتے، لیکن وکلا کو پابند کرنا ضروری ہے تاکہ عدالت کے نظام کو نقصان نہ پہنچے۔چیف جسٹس نے واضح کیا کہ عدالت میں وکلا کی غیر حاضری سماعت کے عمل اور عدالتی کارروائی کو متاثر کر رہی ہے، اس لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *