کراچی: شہرِ قائد میں گل پلازہ شاپنگ مال میں ہفتے کی رات لگنے والی آگ پر 33 گھنٹوں بعد قابو پا لیا گیا، ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے، تہہ خانے تک رسائی ہو گئی، ہلاکتوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے، 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ 62 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق گل پلازہ سے 23 لاشیں مل چکی ہیں، 22 افراد معمولی زخمی ہوئے تھے، گھروں کو چلے گئے جبکہ 62 افراد اب تک لاپتہ ہیں، جاں بحق افراد کے ورثاء کو ایک ایک کروڑ روپے ادا کیے جائیں گے۔گل پلازہ کی عمارت سے آوازیں آنے لگی ہیں، ریسکیو اہلکاروں نے شہریوں کو ہٹانے کے لیے اعلانات شروع کر دیے، پولیس طلب کر لی گئی، عمارت گرنے کا خدشہ شدید ہو گیا۔ گل پلازہ سے ملبے کو ہٹاکرسرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، شہریوں کی جانب سے اپنے پیاروں کی انتظامیہ کو دی جانے والی اطلاعات کے مطابق گل پلازہ سانحہ میں تاحال 73لوگ لاپتہ ہیں۔ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو نے بتایا کہ گل پلازہ میں لگی آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے، تہہ خانے تک رسائی ہو گئی ہے، ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا۔
کراچی: گل پلازہ میں لگنے والی آگ 23 زندگیاں نگل گئی، 62 سے زائد افراد تاحال لاپتہ، ملبہ ہٹا کر تلاش

Leave a Reply