Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بانی پی ٹی آئی تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے، این سی سی آئی اے کی رپورٹ جمع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بانی پی ٹی آئی تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے، این سی سی آئی اے کی رپورٹ جمع

اسلام آباد: این سی سی آئی اے کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان تفتیش میں تعاون نہیں کررہے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست پر این سی سی آئی اے کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی، رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق انویسٹی گیشن کی تفصیلات سے عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے۔این سی سی آئی اے کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے کی جانے والی ٹویٹس پر 2 الگ انکوائریز شروع کر رکھی ہیں، بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کے خلاف این سی سی آئی اے میں 2 انکوائریز زیر التوا ہیں، یہ دونوں انکوائریز 19 مئی اور 13 ستمبر 2024 کو این سی سی آئی اے میں رجسٹرڈ کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق این سی سی آئی اے کی انویسٹی گیشن ٹیم نے اڈیالہ جیل میں انویسٹی گیشن کے سلسلے میں کافی بار دورہ کیا تاہم بانی پی ٹی آئی سے یہ معلوم نہ ہو سکا کہ ان کا ایکس اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے، این سی سی آئی اے کا مؤقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے انویسٹی گیشن ٹیم کے ساتھ تعاون نہیں کیا اور نہ ہی یہ بتایا کہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کون استعمال کر رہا ہے۔این سی سی آئی اے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کو چلانے سے متعلق سوالات کے باوجود بانی نے تعاون کرنے سے انکار کیا جس کے باعث انویسٹی گیشن تاحال جاری ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *