Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج

کراچی: سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ نبی بخش تھانے میں درج کرلیا گیا ہے اور مقدمے میں غفلت اور لاپرواہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔دوسری جانب حکام کا بتنا ہے کہ سانحے میں جاں بحق افراد 71 افراد میں سے 20 لاشوں کی شناخت کرلی گئی جبکہ لاپتہ افرادکی فہرست میں 82 افراد کے نام شامل ہیں۔ پولیس کو آگ کے شروعاتی مقام کی تلاش ہے، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے ایک بچے کے ہمراہ عمارت کے مختلف مقامات کا معائنہ کیا۔تحقیقی ٹیم نے گل پلازہ میں پھولوں کی دکان کے مالک سے سوالات کیے، پھولوں کی دکان کے مالک کی مدد سے عمارت کے مختلف حصوں کو بھی چیک کیا گیا، دکان کے مالک کا آٹھ سے نو سال کا بیٹا بھی ہمراہ تھا، بچے کو بھی عمارت کے مختلف حصوں میں لے جایا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *