Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سابق کپتان شاہد آفریدی آئی سی سی کے دوہرے معیار پر بول پڑے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سابق کپتان شاہد آفریدی آئی سی سی کے دوہرے معیار پر بول پڑے

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی آئی سی سی کے دوہرے معیار پر بول پڑے۔شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پرجاری پیغام میں کہا کہ سابق انٹرنیشنل کرکٹر کی حیثیت سے آئی سی سی کی پالیسی میں تسلسل نہ ہونے کہ وجہ سے انہیں مایوسی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی نے 2025 میں پاکستان کا دورہ نہ کرنے کے لیے بھارت کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کیا ، لیکن بنگلا دیش کے معاملے میں اسی چیز کو سمجھنے پر آمادہ نہیں۔سابق کپتان نے کہا تسلسل اور برابری عالمی کرکٹ گورننس کی بنیاد ہے ، بنگلا دیش کے کھلاڑی اور اس کے لاکھوں فینز کے ساتھ ناانصافی کی گئی۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے بعد اب کرکٹ ویب سائٹ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے بنگلا دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل کرلیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *