راولپنڈی: تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی سے رفقا کی ملاقات کے لئے سہیل آفریدی کا نام دیدیا۔سلمان اکرم کی جانب سے جیل حکام کو بھجوائی گئی فہرست میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت 6 نام شامل کئے گئے ہیں۔کابینہ اراکین مینا خان آفریدی، شفیع جان، فخر جہاں کا نام فہرست میں شامل ہے، فلک ناز اور اعجاز خان کا نام بھی فہرست کا حصہ ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی اڈیالہ روڈ کے اطراف 8 فروری کو لاک ڈاؤن موومنٹ کی رابطہ مہم کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے بھی اس سلسلہ میں سکیورٹی پلان کی تیاری شروع کر دی ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے سہیل آفریدی کا نام دیدیا گیا

Leave a Reply